ہومانٹرنیشنلیوکرینی آرمی چیف کو امریکی نافرمانی کی وجہ سے برطرف کیا گیا،...

یوکرینی آرمی چیف کو امریکی نافرمانی کی وجہ سے برطرف کیا گیا، میڈیا

یوکرینی آرمی چیف کو امریکی نافرمانی کی وجہ سے برطرف کیا گیا، میڈیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
پولیٹیکو ای یو نے رپورٹ کیا ہے کہ جنرل ویلری زلوزنی کو یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے عہدے سے اس لیے برطرف کر دیا گیا ہے کہ وہ گزشتہ موسم گرما میں روس کے خلاف جوابی کارروائی کے طریقہ کار کے بارے میں پینٹاگون کے ساتھ اختلاف کر گئے تھے۔ یاد رہے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز زلوزنی کو برطرف کر دیا تھا، یہاں تک کہ یوکرین کی سیکیورٹی سروس (ایس بی یو) نے خبردار کیا تھا کہ اس اقدام سے فسادات یا بغاوت ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد جنرل الیگزینڈر سرسکی کو زلوزنی کے متبادل کے طور پر یوکرینی فوج کا سربراہ مقرر کیا گیا. دوسری جانب سرکاری طور پر امریکہ نے زلوزنی کی برطرفی کی نہ تو حمایت کی ہے اور نہ ہی مخالفت کی ہے، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں میڈیا کو بتایا کہ ہم اس فیصلے میں الجھنے والے نہیں ہیں۔

ایک ذریعہ جس نے فوجی معاملات پر وائٹ ہاؤس کو مشورہ دیا پولیٹیکو کو بتایا کہ غیر سرکاری طور پر زلوزنی کو ٢٠٢٣ کے جوابی کارروائی کے دوران پینٹاگون کے ساتھ یوکرائنی اختلافات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں