ہومتازہ ترینسابق سوویت ریاست سے پہلی براہ راست پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

سابق سوویت ریاست سے پہلی براہ راست پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

سابق سوویت ریاست سے پہلی براہ راست پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

ماسکو (صداۓ روس)
سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ ترکمانستان سے براہ راست آنے والی پرواز لینڈ کر گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق پرواز ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد سے روانہ ہوئی تھی جس میں ٢٧٩ مسافر سوار تھے جن کا لینڈنگ کے بعد جمعے کو ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اشک آباد کے لیے بنائے گئے نئے روٹ پر پرواز ہفتے میں ٣ دن آپریٹ کرے گی جس کا مقصد اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا، تجارت میں اضافہ اور مسافروں کے لیے سفر کو آسان بنانا ہے۔

رپورٹس کے مطابق افتتاحی پرواز کی لینڈنگ کے وقت ترکمانستان کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق ٢٠٢٣ء میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٤٢.٧ ملین سے زیادہ مسافر آئے جو کہ ایک نیا ریکارڈ تھا۔ رپورٹس کے مطابق ٢٠٢٢ء میں ٣١.٤ ملین مسافروں نے اس ایئرپورٹ کو استعمال کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں