ہومتازہ ترینروس کی طرف سے دنیا کو تحفہ' صدر پوتن نے گیمز...

روس کی طرف سے دنیا کو تحفہ’ صدر پوتن نے گیمز آف فیوچر کا افتتاح کردیا

روس کی طرف سے دنیا کو تحفہ’ صدر پوتن نے گیمز آف فیوچر کا افتتاح کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے شہر کازان میں بدھ کو مستقبل کے کھیلوں کا آغاز ہوا۔ پہلی بار بین الاقوامی فیجیٹل ایونٹ روایتی اور الیکٹرانک کھیلوں کو یکجا کرتا ہے۔ اس کی افتتاحی تقریب میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے علاوہ متعدد غیر ملکی رہنما اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے ان کھیلوں کو روس کا “بین الاقوامی کھیلوں کے خاندان کے لیے تحفہ” قرار دیا۔

صدر پوتن نے کہا کہ مستقبل کے کھیل سیاسی اتحاد، ہر قسم کے امتیازی سلوک اور دوہرے معیارات سے پاک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ گیمز کے مقامات پر حقیقی کھیل راج کرے گا. صدر نے بتایا کہ روس کھیلوں کے عالمی رہنماؤں میں شامل ہے. انہوں نے مزید کہا کہ یہ “فطری” ہے کہ ملک میں کلاسیکی اور الیکٹرانک کھیلوں کے امتزاج کا خیال آیا۔ گیمز آف دی فیوچر سے پہلے غیر معروف جسمانی مقابلوں کی ایک سیریز تھی، فیگیٹل گیمز جس کے دوران کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں مقابلہ کیا جیتنے والوں نے جاری ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔

روس کے نائب وزیراعظم دیمتری چرنیشینکو نے کہا ہے کہ یہ گیمز دو ہفتوں تک جاری رہیں گی، جس میں ١٠٠ سے زائد ممالک کے ٢٠٠٠ سے زائد شرکاء کو اکٹھا کیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں