ہومتازہ ترینروس پر پابندیاں لگانے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہیں، جارجیا

روس پر پابندیاں لگانے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہیں، جارجیا

روس پر پابندیاں لگانے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہیں، جارجیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جارجیا کے وزیراعظم عراکلی کوباخِدزے نے کہا کہ ہمارا ملک روس پر پابندیاں عائد کرنے کے مطالبات کی مزاحمت جاری رکھے گا، تبلیسی نے اس سے قبل ملکی سلامتی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ماسکو پر پابندیاں اپنانے میں مغربی ممالک میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ برسلز میں یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار جوزپ بوریل کے ساتھ ایک ملاقات میں کوباخِدزے سے صحافیوں نے روس کے خلاف “دوسرے محاذ” کے کیف کے مطالبے کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جارجیا یوکرین کو “مضبوط سیاسی حمایت” فراہم کر رہا ہے اور کیف کو انسانی امداد بھیج رہا ہے۔

جہاں تک پابندیوں کا تعلق ہے اس معاملے پر ہمارا بہت واضح موقف ہے۔ ہم پابندیاں عائد نہیں کر رہے اور ہمارے پاس ایسا کرنے کے لیے مضبوط دلائل موجود ہیں. کوباخِدزے نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ تبلیسی کو ماسکو پر عائد تیسرے فریق کی پابندیوں کو “تباہ کرنے کے لیے” استعمال نہیں کیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں