ہومپاکستانچین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے چین سے ٢ ارب ڈالر ٧.١ فیصد شرح سود پر ادھار لیے ہوئے ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ رقم مارچ کے آخری ہفتے میں واپس کرنا تھی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال رول اوور پر لیےقرض پر سودکی مد میں ٢٦.٦ ارب روپے ادا کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ قرض چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے لے رکھا ہے.

وزارت خزانہ نے بتایا کہ چین کے ساتھ ٢٣ مارچ کو ادا کئے جانے والے ٢ بلین ڈالرز کی ادائیگی کی مدت میں مزید توسیع پر مفاہمت ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے چین کے سفارتخانے کے جواب کا انتظار ہے۔ اس وقت پاکستان اس قرض پر ٧.١ فیصد کی شرح سے ادائیگی کر رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ چین نے غیر رسمی طور پر قرض رول اوور پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور اب وزارت خزانہ باضابطہ جواب کا انتظار کر رہی ہے۔

واضح رہے پاکستان نے گزشتہ مالی سال چین، سعودی عرب اور امارات کو ٢٦.٦ ارب روپے سود کی مد میں ادا کئے ہیں، یہ ادائیگیاں ان تین ملکوں کی جانب سے سٹیٹ بینک میں رکھے گئے ٩ ارب ڈالر کی بنا پر کی گئی ہیں۔ اس سے ایک سال قبل پاکستان نے اس مد میں ادائیگی ١٢.٢ ارب روپے کی تھی۔ اس طرح سود کی لاگت میں ١١٨ فیصد اضافہ ہوگیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں