ہومتازہ ترینمغرب روس کو تباہ کرنا چاہتا ہے، روسی صدر

مغرب روس کو تباہ کرنا چاہتا ہے، روسی صدر

مغرب روس کو تباہ کرنا چاہتا ہے، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیرپوتن نے روسی پارلیمنٹ سے سالانہ خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مغرب روس کے ساتھ وہی کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو اس نے یوکرین اور بہت سی دوسری قوموں کے ساتھ کیا. ان کا کہنا تھا کہ مغرب روس کو ایک مرتی ہوئی، ناکام ریاست میں تبدیل کر دینا چاہتا تھا مگر ناکام ہوا. روسی رہنما نے پارلیمنٹ ، روسی حکام اور عوامی شخصیات کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب جو نوآبادیاتی عادات رکھتا ہے اور پوری دنیا میں قومی تنازعات کو بھڑکانے کا عادی ہے، ہماری ترقی کو روکنے کیلئے ہر حد تک گیا. انہوں نے مزید کہا کہ طاقتور روس کی جگہ وہ کمزور اور مرنے والی ریاست چاہتے ہیں، جہاں وہ جو چاہیں کر سکیں. روسی صدرکے مطابق روسی عوام اور غیرملکی خطرات کے پیش نظر روس کا قومی اتحاد ہی قوم کی حفاظت کرتا ہے۔ دریں اثنا، قومی خودمختاری کی بنیاد پر اداروں کی حفاظت کرنا حکومت کا کام ہے۔ صدر پوتن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کسی کو بھی اپنے ملکی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں