ہومپاکستانپیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
پیٹرول کی قیمت میں ٤ روپے ١٣ پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت ٢٧٩ روپے ٧٥ پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نگراں حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت ٢٨٧ روپے ٣٣ پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل ایک روپے ٤٤ پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، اسکی نئی قیمت ١٩٠ روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے ١٤ پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، اس کی نئی قیمت ١٧٠ روپے ٣٠ پیسے مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے۔ اس سے قبل نگراں وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں