آسٹریلوی خاتون ہم جنس پرست وزیرخارجہ نے دوسری خاتون کیساتھ شادی کرلی
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وانگ نے اپنی دوست سے ریاست جنوبی آسٹریلیا میں ایک تقریب میں شادی کر لی۔ دونوں ٢٠٠٦ سے دوست ہیں اور ساتھ ہی رہتی تھیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈیلیڈ میں ہفتے کو ہونے والی شادی کی تقریب میں آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں ٢٠١٧ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قراردیا گیا تھا۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ ایڈیلیڈ میں دیرینہ ساتھی سوفی اللواچ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ فیس بک پر ایک مختصر بیان میں سینیٹر وونگ نے کہا کہ وہ “خوش ہیں کہ ہمارے بہت سے خاندان اور دوست اس خاص دن کو ہمارے ساتھ مانا رہے ہیں”۔ شادی ہفتے کے روز ایڈیلیڈ ہلز میں ووڈ سائیڈ میں برڈ ان ہینڈ وائنری میں ہوئی تھی۔ وزیر اعظم انتھونی البانی اور ان کی منگیتر جوڈی ہیڈن، لیبر ساتھیوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔