ہومپاکستانپاکستان ہمارا اہم شراکت دار ملک ہے، امریکہ

پاکستان ہمارا اہم شراکت دار ملک ہے، امریکہ

پاکستان ہمارا اہم شراکت دار ملک ہے، امریکہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا کے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، ہم پاکستان کے جمہوری انسٹیٹیوشنز کو مضبوط کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ پاکستان میں انتخابات پر ڈونلڈ لو نے بیان دیا ہے جسے امریکی کانگریس کی خارجہ امورکمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور داعش سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں پاکستان سے تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان میں مذہبی آزادی، انسانی حقوق کا احترام بڑھانے کےلیے کام کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں اقتصادی استحکام کےلیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، امریکا پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا پاکستان کے انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے والا اہم ترین انویسٹر ہے۔ امریکا منگلا اور تربیلا ڈیم کی اپ گریڈیشن کےلیے تعاون کر رہا ہے۔ ڈونلڈ لو نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات ٢٠٢٤ کا گہرائی سے جائزہ لیا، انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، انتخابات سے پہلے پولیس، سیاستدانوں، سیاسی اجتماعات پر دہشتگرد حملے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی صحافیوں خصوصاً خواتین صحافیوں کو پارٹی سپورٹرز نے ہراساں کیا، عالمی الیکشن مبصر تنظیم نے کہا انہیں ملک کے تقریباً آدھے حلقوں میں ووٹ گنتی کی آبزرویشن سے روکا گیا۔

ڈونلڈ لو کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن والے دن موبائل فون ڈیٹا سروس بند کی گئی، موبائل ڈیٹا سروس سے پاکستانی سوشل میڈیا اور میسیج ایپلیکیشنز استعمال کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں