ہومپاکستان57 لاکھ روپے جمع کروانے آیا شخص بینک ملازم کے ہاتھوں قتل،...

57 لاکھ روپے جمع کروانے آیا شخص بینک ملازم کے ہاتھوں قتل، لاش مل گئی

پارہ چنارا (صداۓ روس)
خیبر پختونخوا کے ضلع پاراچنار میں گھر سے لاش ملنے پربینک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گھر سے لاش ملنے کا واقعہ پاراچنارکے علاقے سپین خیل بانڈ ہ میں پیش آیا جس کے بعد بینک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ محمد ابراہیم 57 لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے گیا تھا، بینک ملازم زکٰوۃ فارم بنانے کے بہانے ابراہیم کو اپنےگھر لے آیا۔

جیونیوز کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے رقم اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے بعد ابراہیم کوگولی مارکر قتل کر دیا، واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں