ہومپاکستانگوگل اور یوٹیوب نے پاکستان کے کم عمر ولاگر محمد شیراز اور...

گوگل اور یوٹیوب نے پاکستان کے کم عمر ولاگر محمد شیراز اور اس کی چھوٹی بہن مسکان کو امریکہ آنے کی دعوت دے دی۔

نیویارک (صداۓ روس)
گوگل اور یوٹیوب نے پاکستان کے کم عمر ولاگر محمد شیراز اور اس کی چھوٹی بہن مسکان کو امریکہ آنے کی دعوت دے دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق گوگل اور یوٹیوب کی طرف سے شیراز اور مسکان کو ایک سیمینار میں شرکت کی غرض سے امریکہ بلایا گیا ہے۔

محمد شیراز سوشل میڈیا پر شیرازی کے نام سے شہرت رکھتا ہے۔ اس کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ اپنے ولاگز میں اپنے علاقے کی خوبصورتی دکھاتا ہے۔ شیراز کی عمر محض6سال ہے اور اتنی سے عمر میں وہ بے مثال شہرت پا چکا ہے۔ اس کی وجہ شہرت اس کا جاذب نظر ہونا اور اس کے بولنے کا خوبصورت انداز ہے، جسے لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔

شیراز ایک منفرد لہجے میں اردو بھی بولتا ہے۔ اسے یوٹیوب کی طرف سے ’سلور پلے بٹن‘ بھی مل چکا ہے۔ حالیہ دنوں شیراز نے ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بھی شرکت کی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں