ہومتازہ ترینتاجکستان کے شہری ماسکو حملوں میں ملوث

تاجکستان کے شہری ماسکو حملوں میں ملوث

تاجکستان کے شہری ماسکو حملوں میں ملوث

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو میں دہشتگردی کرنے والے تمام افراد تاجکستان کے شہری تھے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار دہشتگرد دوشنبے کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔ گرفتار مشتبہ افراد میں سے فریدونی شمس الدین کا تاجکستان میں گھر سیل کردیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بیکری ملازم فریدونی ٦ ماہ پہلے روس گیا تھا اور باقاعدگی سے رقم بھیجتا تھا۔ روسی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو کے کراکس ہال میں ٤ دہشتگردوں کے حملے میں ١٣٩ افراد ہلاک اور ١٨٢ افراد زخمی ہوئے تھے۔

روسی حکام میں اس بات پر بھی بحث جاری ہے کہ وسطی اشیائی ریاستوں کے لئے ملک میں ویزا فری داخلہ ختم کر دیا جائے تاہم ابی اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

9 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں