ہومپاکستانروسی صدر پوتن کو دورۂ پاکستان کی دعوت

روسی صدر پوتن کو دورۂ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد (صدائے روس)

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خوریوو نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے ماسکو کے باہر کروکس سٹی ہال حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اس المناک گھڑی میں روس کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر اعظم نے صدر ولادیمیر پوتن کو دوبارہ منتخب ہونے پر بھیجے گئے مبارکبادی پیغام پر بھی شکریہ ادا کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے 9ویں اجلاس کے جلد بلانے کی ضرورت پر زور دیا، جس کی میزبانی اس سال کے آخر میں روس کرے گا۔

وزیر اعظم نے روسی فریق پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک وفد پاکستان بھیجے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی موجودہ سطح کو بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

شہباز شریف نے 2022 سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے، صدر پوتن کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی ایک بار پھر دعوت دی۔
-یہ بھی پڑھٰیں

اگرپاکستان نے ایران سے گیس حاصل کی تو پابندیاں لگا دیں گے، امریکا کی دھمکی

روسی سفیر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ روس پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ روس تعلیم اور ثقافت میں بھی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔دونوں ممالک شنگھائی تعاون تنظیم میں بھی سرگرم عمل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

6 تبصرے

  1. Hi there, i read your blog occasionally and i own a similar one and i was just wondering if you get a lot of spam responses? If so how do you stop it, any plugin or anything you can recommend? I get so much lately it’s driving me mad so any assistance is very much appreciated.

  2. Woah! I’m really digging the template/theme of this blog. It’s simple, yet effective. A lot of times it’s very difficult to get that “perfect balance” between usability and appearance. I must say that you’ve done a fantastic job with this. Also, the blog loads extremely fast for me on Internet explorer. Exceptional Blog!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں