ہومپاکستانچینی کمپنی نے تربیلا کے بعددیامر بھاشا ڈیم پر بھی دوبارہ کام...

چینی کمپنی نے تربیلا کے بعددیامر بھاشا ڈیم پر بھی دوبارہ کام شروع کردیا

پشاور (صداۓ روس)
تربیلا کے بعد چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا تاہم داسو ڈیم پر کام تاحال معطل ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ داسو ڈیم پر کام چند روز میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے،تقریباً 350 چینی شہریوں نے کام شروع کردیا ہے جبکہ 6 ہزار مقامی عملہ پہلے ہی ڈیم پر کام کررہا ہے۔داسو ڈیم پر تعینات چینی انجینئرز کی بس پر خودکش حملے میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی نے کام روک دیا تھا۔دیامر بھاشا ڈیم خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان اور گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے درمیان دریائے سندھ پرتعمیر کیا جارہا ہے۔

13 مئی 2020 کو پاکستانی حکومت نے ڈیم کی تعمیر کے لئے چائنا پاور اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کے جوائنٹ وینچر کے ساتھ 442 ارب روپے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

8 تبصرے

  1. You actually make it appear so easy with your presentation but I to find this matter to be really one thing which I feel I’d never understand. It kind of feels too complicated and extremely large for me. I am having a look ahead to your next post, I will attempt to get the grasp of it!

  2. Hey there just wanted to give you a quick heads up. The text in your content seem to be running off the screen in Chrome. I’m not sure if this is a formatting issue or something to do with browser compatibility but I figured I’d post to let you know. The design and style look great though! Hope you get the problem solved soon. Cheers

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں