arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومانٹرنیشنلروس کی فتح ہمارے لیے ناقابل تصور اور ناقابل قبول ہوگی، برطانیہ

روس کی فتح ہمارے لیے ناقابل تصور اور ناقابل قبول ہوگی، برطانیہ

روس کی فتح ہمارے لیے ناقابل تصور اور ناقابل قبول ہوگی، برطانیہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یوکرین روس کے جزیرہ نما کریمیا پر حملے کرنے کے لیے برطانیہ کی طرف سے فراہم کردہ کسی بھی ہتھیار کا استعمال کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن اس خطے کو جو 2014 میں ایک ریفرنڈم کے بعد روس میں شامل ہوا تھا کو یوکرین کا اٹوٹ انگ سمجھتا ہے۔

دوسری جانب روس پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ وہ یوکرین اور اس سے باہر برطانوی فوجی اہداف پر حملہ کر کے کسی بھی حملے کا جواب دے سکتا ہے۔ برطانوی دارالحکومت میں رائل نیوی کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، شیپس نے بتایا کہ روس کی فتح برطانیہ کے لیے ناقابل تصور اور ناقابل قبول ہوگی اور انہوں نے کیف کو ہتھیاروں کی فراہمی میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل