ہومپاکستانماسکو میں پاکستانی چمڑے کے سامان کی نمائش، پاکستانی سفیر نے اسے...

ماسکو میں پاکستانی چمڑے کے سامان کی نمائش، پاکستانی سفیر نے اسے پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات کے قیام میں اہم قدم قرار دے دیا

ماسکو میں پاکستانی چمڑے کے سامان کی نمائش، پاکستانی سفیر نے اسے پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات کے قیام میں اہم قدم قرار دے دیا

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
ماسکو میں بین الاقوامی سرمائی فیشن نمائش میں پاکستانی چمڑے کے سامان بنانے والے اپنا سامان پیش کر رہے ہیں۔ روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے آج ماسکو میں 4-6 جون 2024 کو منعقد ہونے والی بین الاقوامی سرمائی فیشن نمائش “لی شو” میں پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا۔ سفیر نے ماسکو میں پاکستانی تاجروں کا ذاتی طور پر خیرمقدم کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس طرح کی تقریب نئے کاروباری روابط قائم کرنے اور پاک روس دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔
سفیر نے مزید کہا کہ یہ روسی مارکیٹ میں چمڑے کی اعلیٰ اشیاء متعارف کرانے اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کا ایک اچھا موقع ہے۔

روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ میں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم 2024 میں شرکت کے لئے جا رہا ہوں. ان کا کہنا تھا کہ میں ماسکو میں ہونے والی اس نمائش کے انعقاد کا انتظار کررہا تھا، اس کے بعد میں سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے انٹرنیشنل اکنامک فورم 2024 میں شرکت کرنے کے لئے جا رہا ہوں. پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں سفیر محمد خالد جمالی نے کہا کہ اس فورم میں شرکت کرنے کے مقاصد میں روس کے ساتھ تجارت، معیشت، اقتصادی میدان میں تعاون بڑھانا ہے، کیونکہ روس بھی نئی منڈیوں کی تلاش میں ہے، لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے روس کے ساتھ سیاسی ستہ پر بہت اچھے تعلقات ہیں، لیکن اب روس کے ساتھ ہمیں تجارت اور روابط مزید گہرے کرنے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اس فورم میں شرکت کرنے کا مقصد روس کے ساتھ توانائی اور تجارت سمیت باہمی روابط کو بڑھانا ہے.

سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی یوکرین امن اجلاس میں پاکستان کی شرکت کرنے یا نا کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ اس سوال کا جواب بہتر ہے آپ پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ سے پوچھیں، کیونکہ ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ پاکستان اس اجلاس میں شرکت کرے گا یا نہیں. ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ اس بات کا حتمی جواب دے سکوں.

بریکس تنظیم میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم نے اپنے روسی دوستوں اور حکام سے پاکستان کی بریکس تنظیم میں شمولیت کے لئے درخواست کی ہے. اس تنظیم کا آئندہ اجلاس رواں برس ستمبر یا اکتوبر میں ہوگا اور ہمیں امید ہے کہ ہمیں روس کی حمایت میسر آئے گی.

ہمارے نمائندے اشتیاق ہمدانی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کہ طویل عرصہ کے بعد پاکستانی کمپنیز روس آئیں ہیں، زیادہ سٹال لگے ہیں، آپ کے یہاں آئے لوگوں سے کیا بات چیت ہوئی؟ سفیر محمد خالد جمالی نے کہا کہ کافی برسوں کے بعد پاکستانی وفد اس چمڑے سے متعلق نمائش میں شرکت کر رہے ہیں، جس کی وجہ روس پر عائد عالمی پابندیاں ہیں، روس بھی اس وقت نئے منڈیاں تلاش کر رہا ہے، اور پاکستان چمڑے کی صنعت میں بہت آگے ہے، اور چمڑے کی صنعت ہماری تجارت کے ایک اہم حصہ ہے جو ہم روس کے ساتھ کر رہے ہیں. وزارت کے حوالے سے، چمبر، کامرس وزارت، اور ٹی ڈیپ کے حوالے سے ان کا یہ خیال ہے کہ ہم چمڑے کی تجارت کے حجم کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لئے ہم نے کوشش کی ہے کہ یہ لوگ واپس آئیں اور اس نمائش میں شرکت کریں. روس سی وقت ہماری طرف یعنی جنوب اور ایشیا کی طرف دیکھ رہا ہے تو ہمیں اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے.

روسی میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے اس وقت روس اور پاکستان کے درمیان تجارت کا حجم کتنا ہے؟ پاکستانی سفیر نے کہا کہ ابھی روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم کتنا ہے میرے پاس اس کے حقیقی اعداد و شمار نہیں ہیں، مگر یہ لگ بھگ ایک عرب امریکی ڈالر کے قریب ہوگا. ہم توانائی کی سستی مارکیٹ کے متلاشی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ روس ایک ایسا ملک ہے جو ہمیں مطلوبہ توانائی فراہم کر سکتا ہے. اس کے علاوہ ہم دیگر شعبہ جات میں بھی روس کے ساتھ تجارت کا فروغ چاہتے ہے. رواں برس کے شروع میں پہلی بار پاکستان سے کینو کے ٹرک روس آئے یہ بہت ہی مثبت پیشرفت تھی. جلد ہی ہمارا پاکستان اور روس کا انٹر گورمنٹل کمیشن کا اجلاس ماسکو میں ہوگا . اس کے علاوہ ہم نے روسی فریق کو کراچی میں ہونے والی فوڈ اور ٹیکسٹائل نمائش میں شرکت کرنے کی . پاکستان کے روس میں متعین ٹریڈ قونصلر شوکت حیات چیمہ اور پریس قونصلر ظفریاب خان بھی سفیر پاکستان خالد جمالی کے ہمراہ تھے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل