ہومتازہ ترینروسی خلا باز کونونینکو نے خلا میں 1000 دن گزارنے کا ریکارڈ...

روسی خلا باز کونونینکو نے خلا میں 1000 دن گزارنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

روسی خلا باز کونونینکو نے خلا میں 1000 دن گزارنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے خلائی مسافر دستے کے کمانڈر اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کام کرنے والے ٹاس کے خصوصی نمائندے اولیگ کونونینکو، مجموعی طور پر 1000 دن تک زمین کے مدار میں رہنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے۔ روسکوسموس کے پریس آفس نے ایک بیان میں کہا روسی خلا باز کونونینکو نے خلا میں 1000 دن گزارنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے. یہ ریکارڈ بدھ کو ماسکو کے وقت کے مطابق دوپہر بارہ بج کر بیس منٹ پر قائم کیا گیا۔ کونونینکو، جو اس وقت اپنے پانچویں خلائی مشن پر ہے، 23 ستمبر تک مدار میں 1,110 دن پورے کریں گے، جب اسٹیشن کا موجودہ عملہ زمین پر واپس آنے والا ہے۔

یاد رہے 59 سالہ یہ روسی خلا باز فروری میں پہلے ہی عالمی ریکارڈ ہولڈر بن گئے تھے، جب ان کا مدار میں نان اسٹاپ قیام کل 878 دن اور 12 گھنٹے یا تقریباً ڈھائی سال تک پہنچ گیا۔ اس وقت کونونینکو نے ساتھی روسی خلاباز گینیڈی پڈالکا کا قائم کردہ ریکارڈ توڑا، جن کا کل 878 دن 11 گھنٹے، 29 منٹ اور 48 سیکنڈز کا ریکارڈ تھا۔

بین الاقوامی عملے کے ارکان نے نمبر 1,000 بنانے کے لیے کونونینکو کے پیچھے تین زیرو کی شکل میں تصویر کے لیے قطار میں کھڑے ہو کر اس ریکارڈ کا جشن منایا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل