ہومتازہ ترینازبکستان کے تین ریجنز میں بجلی اور گیس کی چوری، قومی خزانے...

ازبکستان کے تین ریجنز میں بجلی اور گیس کی چوری، قومی خزانے کو بھاری نقصان

ازبکستان کے تین ریجنز میں بجلی اور گیس کی چوری، قومی خزانے کو بھاری نقصان

تاشقند (صداۓ روس)
ازبک وزارت توانائی کے تحت “ازنرگوینسپکسیا” نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے مئی میں کیے گئے کنٹرول کے اقدامات کے دوران قدرتی گیس اور بجلی کے غیر قانونی استعمال کے 971 واقعات رپورٹ کئے ہیں. اس رپورٹ سے یہ معلوم ہوا کہ 39 ارب 332 ملین UZS مالیت کی بجلی (46 ملین 264 ہزار کلو واٹ گھنٹے) اور 28 ارب 492 ملین UZS مالیت کے غبن کے نتیجے میں ریاستی مفادات کو مجموعی طور پر 67 ارب 825 ملین UZS کا نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ قدرتی گیس 18 ملین 124 ہزار مکعب میٹر کا نقصان قومی خزانے کو اٹھانا پڑا.

ازبک میڈیا کے مطابق توانائی کے غیر قانونی استعمال کے سب سے زیادہ واقعات والے خطوں میں نووئی، سورکھندریہ اور اینڈیون شامل ہیں۔ ازبک حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توانائی کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف مناسب اقدامات کیے گئے، اور متعلقہ دستاویزات قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پیش کر دی گئیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل