ہومانٹرنیشنلجرمن خاتون سیاستدان روس فرار، روس سے پناہ کی درخواست کردی

جرمن خاتون سیاستدان روس فرار، روس سے پناہ کی درخواست کردی

جرمن خاتون سیاستدان روس فرار، روس سے پناہ کی درخواست کردی

ماسکو (صداۓ روس)
ہیمبرگ کی ایم پی اولگا پیٹرسن نے بِلڈ کو بتاتے ہوئے روس میں پناہ مانگی ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے لیے اس کی سمجھی جانے والی حمایت پر جرمن ریاست کے ہاتھوں ان کے بچوں کو تحویل میں لینے کا خدشہ رکھتی ہے۔ واضح رہے پیٹرسن گزشتہ ماہ اپنے بچوں کے ساتھ ہیمبرگ چھوڑ گئیں تھیں، جس کے بعد ان کے ٹھکانے کے بارے میں بڑے پیمانے پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ ان کی گمشدگی سے کئی ہفتے قبل، ان کی پارٹی دائیں بازو کی آلٹرنیٹیو فار جرمنی نے مارچ میں انتخابی مبصر کے طور پر روس کا سفر کرنے اور روسی الیکشن شفاف اور آزاد قرار دینے پر انھیں ہیمبرگ کے دھڑے سے نکال دیا۔

روسی صدارتی کونسل برائے سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے رکن الیگزینڈر بروڈ نے گزشتہ ہفتے میڈیا کو بتایا کہ پیٹرسن اپنے چار میں سے تین بچوں کے ساتھ روس میں آباد ہوگئی ہیں۔ پیٹرسن نے جمعہ کو اپنی خاموشی توڑی اور کہا کہ میں واقعی میں اپنے بچوں کو ملک سے باہر لے گئی ہوں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل