ہومانٹرنیشنلمغرب کو آئندہ تین سال میں جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے, برطانیہ

مغرب کو آئندہ تین سال میں جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے, برطانیہ

مغرب کو آئندہ تین سال میں جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے, برطانیہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی فوج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل رولی واکر کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی بین الاقوامی کشیدگی کے دوران مغربی ممالک کو تین سالوں میں جنگ کی تیاری کرنی چاہیے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق ان کا خیال ہے کہ برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کو تین سالوں میں کسی جنگ کو لڑنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اپنے اندازے میں واکر نے تائیوان کے لیے بڑھتے ہوئے خطرے کی طرف اشارہ کیا، جو چین کی طرف سے لاحق ہے، اور ایرانی جوہری پیش رفت کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ جنرل رولی واکرنے رائے دی کہ ان ممالک میں سے کسی ایک کے ساتھ یا روس کے ساتھ جنگ دنیا کیلئے تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔

گزشتہ سال سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق چینی رہنما شی جن پنگ نے چینی مسلح افواج کو حکم دیا کہ وہ 2027 تک تائیوان پر قبضے کے لیے آپریشن کے لیے تیار رہیں۔ان دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ نے کہا یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں، چینی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن اپنی فوجی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے “چینی خطرے” کے افسانے کو بہانے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل