ہومتازہ ترینروس انڈونیشیا کو زرعی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، پوتن

روس انڈونیشیا کو زرعی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، پوتن

روس انڈونیشیا کو زرعی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے انڈونیشیا کے نو منتخب صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ روس انڈونیشیا کو زرعی مصنوعات کی ترسیل کو فروغ دینے اور توانائی کے شعبے سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے تیار کرنے کے لیے تیار ہے۔ روسی رہنما نے کہا کہ ہم زرعی مصنوعات کی سپلائی کو مزید بڑھانے، توانائی، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔

صدر پوتن نے کہا کہ اس سلسلے میں بین الحکومتی کمیشن کام کر رہا ہے جبکہ پہلے نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف اس کمیشن کے سربراہ ہیں۔ روسی صدر نے مزید کہا مجھے امید ہے کہ فریقین کے درمیان کام کے دوران صورتحال مزید مضبوط ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اصل بات یہ ہے کہ اس میں دونوں طرف سے دلچسپی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل