خارکوف ریجن کی تقریباً 50 بستیوں پر ہمارا کنٹرول ہے، روسی فوج
ماسکو (صداۓ روس)
خارکوف ریجن کی سول ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ وٹالی گانچیف نے میڈیا کو ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ روسی فوجی اس وقت خارکوف ریجن میں تقریباً 50 آبادی والے علاقوں کو کنٹرول کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریباً 50 بستیاں روسی فوج کے کنٹرول میں ہیں، تاہم یہ تخمینی ہے کیونکہ بہت سے علاقے گرے زون کے اندر ہیں. اہلکار نے مزید کہا کہ وولچانسک کا قصبہ علاقے میں یوکرین کی چوکی ہے، جہاں یوکرین کے فوجی مسلسل ہماری پوزیشنوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود ہم دشمن کی صفیں چیرتے ہوئے آگے کی طرف پیش رفت کر رہے ہیں، ہمارے فوجی وہاں آہستہ آہستہ لیکن مستقل طور پر آگے بڑھ رہے ہیں.