ہومتازہ ترینروس کو مغربی نظاموں پر انحصار ختم کرنا ہوگا، روسی وزیر خارجہ

روس کو مغربی نظاموں پر انحصار ختم کرنا ہوگا، روسی وزیر خارجہ

روس کو مغربی نظاموں پر انحصار ختم کرنا ہوگا، روسی وزیر خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے لیکچررز اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کو مغرب پر کسی بھی قسم کا انحصار ختم کرنا چاہیے، خواہ وہ مالیاتی، تکنیکی یا دوسری صورت میں ہو۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا کلیدی اصول ریاستوں کی خودمختار مساوات ہے، اقوام متحدہ کے قیام سے لے کر اب تک ہونے والے ہر تنازع میں نہ تو امریکہ اور نہ ہی اس کے اتحادی اس اصول پر کاربند رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب نےکبھی کسی کو اپنے برابر نہیں سمجھا اور بدقسمتی سے اب بھی نہیں سمجھتے, یہ ہی وجہ ہے کہ اب اس مسئلے پر توجہ دی جانی چاہیے۔

لاوروف نے کہا کہ کم از کم ہمیں ان کے میکانزم پر انحصار کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے – ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی، تکنیکی اور دیگر نظام جس پر مغرب اس قدر گھمنڈ کرتا تھا انہیں سب کو مسترد کرنا ہوگا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا مغرب اپنے مالی نظام کے تحت اب ان تمام ممالک کے خلاف استعمال کر رہا ہے جو خود مختار رہنا چاہتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل