ہومتازہ ترینیوکرین کی المناک صورتحال کی وجہ امریکہ اور اجتماعی مغرب ہے، پوتن

یوکرین کی المناک صورتحال کی وجہ امریکہ اور اجتماعی مغرب ہے، پوتن

یوکرین کی المناک صورتحال کی وجہ امریکہ اور اجتماعی مغرب ہے، پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے منگولیا کے روزنامہ اونودور کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ مغرب نے اپنے جغرافیائی سیاسی عزائم کے تعاقب میں یوکرین کو ‘سودے بازی کی چپ’ میں تبدیل کر دیا ہے۔ صدر پوتن نے کہا کہ یوکرین عملی طور پر ایک سودے بازی کی چپ میں بدل گیا ہے جسے مغرب اپنے جغرافیائی سیاسی عزائم کے حصول کے لیے استعمال کرتا ہے۔ روسی صدر کے مطابق یوکرین کی آج کی المناک صورتحال کی بنیادی وجہ امریکہ کی زیر قیادت اجتماعی مغرب کی جانب سے جان بوجھ کر روس مخالف پالیسی اختیار کی گئی ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ کئی دہائیوں سے مغرب نے یوکرین پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ صدر کے مطابق مغرب نے یوکرین میں قوم پرست اور روس مخالف تنظیموں کی مالی امداد کی؛ انہوں نے یوکرین کو یہ باور کرانے کے لیے مسلسل کام کیا کہ روس اس کا ازلی دشمن اور اس کے وجود کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل