ہومتازہ ترینروسی ائرپورٹس سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی ویڈیو بنائی جائے...

روسی ائرپورٹس سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی ویڈیو بنائی جائے گی

روسی ائرپورٹس سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی ویڈیو بنائی جائے گی

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی فیڈرل بیلف سروس کو اپنے ملازمین کے کام کو ریکارڈ کرنے کے لیے نئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے. اطلاعات کے مطابق روس کی وزارت انصاف متعدد حالات میں لازمی ویڈیو ریکارڈنگ متعارف کرانے کے لیے تیار ہے، جس میں ججوں کے سامنے عدالتی عملے کو لانے اور عدلیہ کی سہولیات کی حفاظت سے لے کر ایسے غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے تک شامل ہیں جنہوں نے ملک میں رہنے کے اپنے حق کو کھودیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اب روس سے ملک بدر کئے جانے والے افراد کی ریکارڈنگ جائے گی.

موصول اطلاعات کے مطابق ملک بدری کی ڈیجیٹل ریکارڈنگ ایجنسی کے ذریعہ کم از کم چھ ماہ تک محفوظ کی جائے گی۔ مزید پیچیدہ معاملات میں اگر بیلف کی سرگرمی قانونی تنازعہ کا باعث بن جائے یا شہریوں کی جانب سے شکایات کی جائے، تو ریکارڈنگ کو غیر معینہ مدت تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے، اس حوالے سے جاری دستاویز میں کہا گیا کہ اس عمل میں فکسڈ سرویلنس کیمرے، آئی پی کیمرے، پہننے کے قابل ریکارڈرز اور دیگر آلات استعمال ہوں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمام کیمرے کھلے میں رکھے جائیں گے اور مناسب طریقے سے شناخت کیے جائیں گے، اس لیے ایجنسی کی طرف سے کوئی خفیہ ریکارڈنگ نہیں کی جائے گی۔

اس سال کے شروع میں روس کے قانون سازوں نے ملک کے امیگریشن قوانین کو سخت کرنے کا آغاز کیا۔ اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین ویاچسلاو ولوڈن کے مطابق قانون ساز دو درجن سے زائد بلوں پر غور کر رہے ہیں جن کا مقصد ہجرت کو منظم کرنا، ملک میں غیر ملکی شہریوں کی قانونی حیثیت اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل