ہومتازہ ترینماسکو اپنا جرم تسلیم کرے، طیارہ حادثے کے ذمہ داروں کو...

ماسکو اپنا جرم تسلیم کرے، طیارہ حادثے کے ذمہ داروں کو سزا دے، آذربائیجان

ماسکو اپنا جرم تسلیم کرے، طیارہ حادثے کے ذمہ داروں کو سزا دے، آذربائیجان

باکو (صداۓ روس)
آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجانی حکام نے قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب آذربائیجان ایئر لائنز کے طیارے کے حادثے میں جرم تسلیم کرنے سمیت واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دینے اور معاوضے کی ادائیگی کے مطالبات روسی فریق کے حوالے کر دیے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات واضح طور پر روس کو بتا دیئے ہیں، تمام ثبوت 27 دسمبر کو ہی روس کے حوالے کر دیے گئے تھے. آذربائیجانی صدر نے کہا ہمارے کچھ مطالبات ہیں جس کے مطابق سب سے پہلے روسی فریق کو آذربائیجان سے معافی مانگنی چاہیے۔ دوسرا اپنے جرم کا اعتراف کرنا، تیسرا، قصورواروں کو سزا دینا ہوگی اور انہیں مجرمانہ طور پر ذمہ دار ٹھہرانا. صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس کی جانب سے آذری ریاست اور زخمی مسافروں اور عملے کے ارکان دونوں کو معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے مزید کہا کہ یہ ہمارے جائز مطالبات ہیں، ان میں سے پہلا کل پورا ہو چکا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمارے باقی مطالبات بھی پورے ہو جائیں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل