ہومتازہ ترینچیک ریپبلک یوکرین کو ناکارہ رائفلیں فراہم کررہا ہے، روس

چیک ریپبلک یوکرین کو ناکارہ رائفلیں فراہم کررہا ہے، روس

چیک ریپبلک یوکرین کو ناکارہ رائفلیں فراہم کررہا ہے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی فوجیوں کے کاسپر یونٹ نے بتایا کہ جنوبی دونیسک کے علاقے میں روسی فوجیوں کو یوکرین کی پوزیشنوں سے ملنے والی چیک ساختہ رائفلیں ناکارہ نکلیں. کاسپر کے مطابق ہم نے چیک ریپبلک میں بنی رائفلیں دیکھی جس کے بعد ہم نے انہیں آزمایا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ رائفلیں ناقص معیار کی ہیں۔ جاری بیان میں بتایا گیا کہ مثال کے طور پر کارتوس جام ہو جاتا ہے، ہم نے ان کا تجربہ فائرنگ رینج میں بھی کیا، اور رائفلیں کم معیار کی ثابت ہوئیں۔ ترجمان کاسپر یونٹ نے کہا میرا خیال ہے کہ بنیادی طور پر یوکرین کی مسلح افواج کو ہتھیاروں میں برتری حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آہنگی کی مہارت کو بروئے کار لانے کے لیے، ہماری فوج کے یونٹ کے اراکین اکثر تربیتی میدانوں میں تربیتی مشقیں منعقد کرتے ہیں۔ خاص طور پر وہ جنگلی علاقوں سمیت پانچ سے آٹھ فوجیوں کے ایک گروپ کے ذریعے دشمن کے مضبوط ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے طریقوں کی مشق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا جنگلات شہری ماحول سے مختلف ہیں کیونکہ وہاں محفوظ رہنے کی جگہیں نہیں ہیں جہاں سے حملہ کرنا ممکن ہو کیونکہ جب آپ عموماً جنگل والے علاقوں میں توپ خانے اور ڈرون کے ذریعے نشانہ بننے کے بعد داخل ہوتے ہیں تو وہاں خطرات بڑھ جاتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل