افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ ہمارے کیخلاف استعمال ہورہا ہے، پاکستان
اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے. وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو امریکیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ سپلائی ہو رہا ہے، امریکی اسلحہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے بلوچستان، کے پی میں استعمال کر رہی ہیں، اس اسلحے کی وجہ سے حملوں میں شدت، جانی نقصان زیادہ ہو رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ صورتحال میں بہتری کیلئے سیاسی محاذ پر بہت سی چیزیں کرنے کی ضرورت ہے ، کالعدم بی ایل اے کے لوگ نئی دلی میں بیٹھے ہیں، پاکستان دہشتگردی کا مرکز نہیں بلکہ سب سے بڑا متاثر ملک ہے۔