روس، ایران اور چین کی خلیج عمان میں مشترکہ بحری مشقیں شروع
ماسکو (صداۓ روس)
روس، ایران اور چین نے خلیج عمان میں مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دی ہیں، ان تینوں ممالک نے مل کر فوجی مشقوں کا پانچواں سال منایا ہے۔ نیوز ایجنسی نے کہا کہ میرین سیکیورٹی بیلٹ 2025 مشقیں منگل کو ایرانی بندرگاہ چابہار کے قریب شروع ہوئیں اور ان کا مقصد “شرکت کرنے والے ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون” کو مضبوط بنانا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق بحری مشقوں میں “سمندری اہداف کو نشانہ بنانے، نقصان پر قابو پانے، اور مشترکہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں” شامل ہوں گی۔
روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے روسی وزارت دفاع کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی کہ دو دنوں کے دوران، بحری جہاز کے عملے نے دن کے وقت اور رات کے وقت بڑی مشین گنوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے ایسے اہداف پر گولیاں چلائیں جو ایک فرضی دشمن کی بغیر پائلٹ کی کشتیوں اور بغیر پائلٹ کے ہوائی گاڑیوں کی نقل کرتے ہوئے حملہ آور ہورہی تھیں.
ایران کے پریس ٹی وی نے کہا کہ آذربائیجان، جنوبی افریقہ، عمان، قازقستان، پاکستان، قطر، عراق، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کے بحری گروپ بھی مشقوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔