ہومتازہ ترینسانحہ جعفر ایکسپریس: روسی صدر کی حکومت پاکستان سے تعزیت

سانحہ جعفر ایکسپریس: روسی صدر کی حکومت پاکستان سے تعزیت

سانحہ جعفر ایکسپریس: روسی صدر کی حکومت پاکستان سے تعزیت

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی فیڈریشن کے صدر پوتن نے پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو سانحہ جعفر ایکسپریس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا ٹیلی گرام بھیجا ہے. اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے صوبہ بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کے افسوسناک نتیجے پر ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ روسی صدر نے کہا ہم اس ظالمانہ اور مذموم جرم کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس کے متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ روسی صدر نے پاکستانی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے اقدامات کی تعریف کی جنہوں کی بدولت سینکڑوں جانیں بچائیں گئیں.

صدر پوتن کا کہنا تھا روس دہشت گردی کے تمام مظاہر کے خلاف جنگ میں پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ صدر پوتن نے مزید کہا میں اس سانحہ میں مرنے والوں کے خاندانوں کے لیے ہمدردی اور حمایت کے الفاظ بھیجنے کے ساتھ ساتھ ان تمام لوگوں کے لیے جو عسکریت پسندوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے ہیں ان کی جلد صحت یابی کی خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل