نیٹو روس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، ٹرمپ کا اعتراف
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ یوکرین میں لڑائی بنیادی طور پر ایک ایسی جنگ ہے جو نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن روس کے خلاف لڑ رہی ہے۔ انہوں نے یہ بیان آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن سے ملاقات میں دیا۔ ٹرمپ نے سب سے پہلے یاد کیا کہ وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی مدت کے دوران، 2017-2021 تک، نیٹو کے رکن ممالک نے ان کے دباؤ کے سامنے جھک کر فوجی اخراجات میں اضافہ کرنا شروع کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا اربوں اور اربوں ڈالر کے ذریعے پیسہ آیا اور نیٹو بہت زیادہ مضبوط ہوگیا۔ اب نیٹو نے اس خوفناک جنگ میں بہت زیادہ رقم خرچ کر دی ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا نیٹو میں امریکہ کا مستقبل کیا ہے؟ ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کو ہمارے ساتھ منصفانہ سلوک کرنا ہوگا، اگر وہ اپنے بل ادا کرتے ہیں اور اگر وہ وہ کرتے ہیں جو انہیں کرنا چاہیے تھا تو ہم ان کے ساتھ مزید چلنے کو تیار ہیں. ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ایک بیان دیا ہے کہ میں نیٹو کے ساتھ اس وقت تک شامل نہیں ہوں گا جب تک کہ وہ اپنے بل ادا نہیں کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ اپنے بل ادا نہیں کر رہے ہیں تو میں مدد نہیں کروں گا۔
واضح رہے روسی جانب ماسکو نے بارہا کہا ہے کہ اجتماعی مغرب نے یوکرین میں روس کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ چھیڑ دی ہے.