ہومتازہ ترینیوکرین سے آزاد ہونے والے علاقوں میں ریفرنڈم ہونا چاہئے، روسی عہدیدار

یوکرین سے آزاد ہونے والے علاقوں میں ریفرنڈم ہونا چاہئے، روسی عہدیدار

یوکرین سے آزاد ہونے والے علاقوں میں ریفرنڈم ہونا چاہئے، روسی عہدیدار

ماسکو (صداۓ روس)
روسی ریاستی دوما کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے چیئرمین لیونیڈ سلٹسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کے آزاد کردہ علاقوں کو بیک وقت میں اپنی مستقبل کی حیثیت کے بارے میں ریفرنڈم کرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگانسک جمہوریہ کے عوام اور کسی اور کو بھی ریفرنڈم کی ضرورت اور ممکنہ طور پر اس کے انعقاد کے وقت کا تعین نہیں کرنا چاہیے۔ روسی عہدیدار نے ایل پی آر کے دورے کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا یہ ایک خودمختار ملک کا خود مختار فیصلہ ہے، یہ مستقبل قریب میں ہو سکتا ہے، اگر آپ میرا ذاتی نقطہ نظر پوچھیں کہ یہ کب ہو سکتا ہے؟ تو میں اپنے خالصتاً ذاتی نقطہ نظر کا اظہار کروں گا کہ شاید اگر نازی ازم سے آزاد ہونے والے علاقے اپنی جمہوریہ کے مستقبل پر ریفرنڈم کرانا چاہتے ہیں تو یہ مشترکہ طور ضرور ہونا چاہئے.

یاد رہے Slutsky LDPR کے رہنما بھی ہیں اور انہوں نے LPR کے دورے پر پارٹی کے وفد کی قیادت کی۔ اس سے قبل روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے 3 جولائی کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کو بتایا کہ ایل پی آر کو آزاد کر دیا گیا ہے۔ LPR کے سربراہ Leonid Pasechnik نے کہا ہے کہ جمہوریہ روس میں شمولیت کے بارے میں ریفرنڈم کر سکتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل