ہومتازہ ترینروس میں سال 2021 میں کتنے بچے پیدا ہوئے؟ اعداد و شمار...

روس میں سال 2021 میں کتنے بچے پیدا ہوئے؟ اعداد و شمار جاری

روس میں سال 2021 میں کتنے بچے پیدا ہوئے؟ اعداد و شمار جاری

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر صحت میخائل مراشکو نے صحافیوں کو بتایا کہ روس میں گزشتہ سال تقریباً 1.4 ملین شیر خوار بچے پیدا ہوئے۔ مراشکو نے کہا میں یہ کہنا چاہوں گا کہ 2021 میں ملک میں مجموعی طور پر 1.4 ملین یعنی 14 لاکھ بچے پیدا ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس نے حال ہی میں ریکارڈ کم شرح اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔ روس میں تاریخ میں پہلی بار 2021 میں قدرتی آبادی میں کمی 1.04 لاکھ افراد تک پہنچ گئی اور ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت روس کی آبادی 14 کروڑ ساٹھ لاکھ تھی۔ اس کا ثبوت Rosstat کے ابتدائی ڈیٹا سے ملتا ہے۔ یاد رہے روس کو کم ہوتی آبادی کا خطرہ ہے. اس ضمن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ برس اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ روس جیسے دنیا کے سب سے بڑے ملک میں آبادی اس کے رقبے کے لحاظ سے انتہائی کم ہے. یاد رہے روس میں حکومت آبادی کو بڑھانے کے لئے عوام کی حوصلہ افزائی کرتی ہے.

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2050 تک دنیا کی آبادی 9 ارب 70 کروڑ اور 2100 تک 11 ارب ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک کی آبادی دو گنا ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے محکمہ اقتصادی اور سماجی امور کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق 2050 میں دنیا کی آدھی سے زائد آبادی نو ممالک میں رہائش پذیر ہوگی۔ جن میں پاکستان، امریکہ، انڈونیشیا، انڈیا، مصر، نائجیریا، کانگو، ایتھوپیا اورتنزانیہ شامل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل