ہومانٹرنیشنلپابندیوں کا اثر،جاپان کی فضائی کمپنیوں نے فیول چارجز میں اضافہ کردیا

پابندیوں کا اثر،جاپان کی فضائی کمپنیوں نے فیول چارجز میں اضافہ کردیا

پابندیوں کا اثر،جاپان کی فضائی کمپنیوں نے فیول چارجز میں اضافہ کردیا

ٹوکیو (انٹرنیشنل)
روس پر عائد اقتصادی اور معاشی پابندیوں کا اثر اب دنیا بھر کے ممالک بشمول یورپ امریکا میں بھی دیکھا جا رہا ہے. یہ ہی وجہ ہے کہ جاپان کی فضائی کمپنیوں نے فیول چارجز میں اضافہ کردیا ہے. جاپان سے بیرون ملک کا سفر کرنے والے مسافروں کو آئندہ مہینوں میں اپنے فضائی ٹکٹ کے لیے زیادہ ادائیگی کرنی ہوگی۔ ملک کی دو بڑی فضائی کمپنیاں، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو بنیاد بنا کر فیول سرچارج میں اضافے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

بلندتر قیمتیں اگست اور ستمبر میں فروخت کیے جانے والے ٹکٹوں پر لاگو ہوں گی۔ فضائی کمپنیاں ہر دو ماہ بعد ان چارجز پر نظرثانی کرتی ہیں۔ جاپان سے یورپ اور امریکہ جانے والے پروازوں پر یہ سرچارج بڑھ کر اب تک کا بلند ترین ہو جانے کی توقع ہے۔ آل نپّون ایئرویز کے یکطرفہ کرائے پر فیول سرچارج 11 ہزار 600 ین بڑھا کر 49 ہزار ین تک کر دیا جائے گا، جو تقریباً 360 ڈالر کے مساوی ہے۔ جاپان ایئرلائنز کے مسافروں کو 10 ہزار 200 ین اضافے کے بعد 47 ہزار ین یعنی تقریباً 345 ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ فضائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ خام تیل کی بلندتر قیمتوں اور ین کی قدر میں کمی کے باعث جیٹ ایندھن کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل