اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا

Russian President Vladimir Putin holds a meeting with General Staff Chief Valery Gerasimov

روس نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے ساتھ جاری تنازع میں ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے، جو ہفتے کی شام 6 بجے (ماسکو وقت) سے شروع ہو کر 21 اپریل کی رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔یہ اعلان صدر پوتن نے ماسکو میں روسی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف ویلیری گیراسیموف سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر پیوٹن نے امید ظاہر کی کہ کیف اس فیصلے پر نیک نیتی سے عمل کرے گا اور جنگ بندی کی پاسداری کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا اس کے ساتھ ساتھ، ہماری افواج کو کسی بھی خلاف ورزی یا اشتعال انگیزی کی صورت میں فوری اور مکمل جواب دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ صدر پوتن نے اس جنگ بندی کو ایک امتحان قرار دیا کہ آیا یوکرین واقعی مذاکرات کے ذریعے تنازع کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں۔

صدر نے اس موقع پر امریکی ثالثی سے 18 مارچ کو طے پانے والے 30 روزہ توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے معاہدے کا حوالہ دیا، جسے یوکرین نے متعدد بار توڑا۔ انہوں نے کہا ہم جانتے ہیں کہ کیف حکومت نے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کے معاہدے کی سو سے زائد بار خلاف ورزی کی ہے۔ لہٰذا میں آپ [گیراسیموف] سے کہتا ہوں کہ آپ انتہائی چوکنا رہیں اور ہر ممکن حملے کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔”

روسی وزارت دفاع نے بھی صدر کے اعلان کے فوری بعد جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے یوکرین سے اپیل کی کہ وہ بھی اس پر عمل کرے۔ بیان میں کہا گیا یہ جنگ بندی انسانی بنیادوں پر نافذ کی جا رہی ہے اور روسی افواج اسے اس وقت تک برقرار رکھیں گی جب تک کیف حکومت بھی اس کی پاسداری کرے۔ دوسری جانب یوکرین کی حکومت نے فوری طور پر اس جنگ بندی کا واضح جواب نہیں دیا، تاہم صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس اعلان کو “انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی کوشش” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روسی خودکش ڈرونز ایسٹر جنگ بندی سے قبل یوکرینی فضاؤں میں دیکھے گئے۔

Share it :
Translate »