اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی صدر اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو آج متوقع

روسی صدر اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو آج متوقع

ماسکو (صدائے روس)

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر اعلان کیا کہ وہ روسی صدر پیوٹن سے مشرقی وقت کے مطابق صبح 10 بجے (ماسکو کے وقت شام 5 بجے یا جی ایم ٹی کے مطابق دوپہر 2 بجے) بات کریں گے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ٹی اے ایس ایس کو تصدیق کی کہ گفتگو کی تیاری جاری ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق، اس بات چیت میں یوکرین تنازع کے حل اور تجارتی امور پر گفتگو کی جائے گی۔

پوتن سے بات کے بعد، صدر ٹرمپ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور نیٹو کے رہنماؤں سے بھی گفتگو کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم، جرمن چانسلر فریڈرش میرٹز، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، پیوٹن سے گفتگو سے قبل امریکی صدر سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

روسی اور امریکی صدور کے درمیان آخری رابطہ 18 مارچ کو ہوا تھا، جس میں یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے مسائل کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پوتن نے یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے ٹرمپ کی تجویز کی مشروط حمایت کی تھی اور فوری طور پر روسی افواج کو توانائی تنصیبات پر حملے روکنے اور گولہ باری بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم، کیف حکومت کی جانب سے اس کے جواب میں کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل 12 فروری کو دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین مسئلے اور دو طرفہ تعلقات میں موجود پیچیدگیوں پر گفتگو ہوئی تھی۔ دونوں صدور نے رابطے جاری رکھنے اور جلد از جلد بالمشافہ ملاقات کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ صدر ٹرمپ متعدد بار ایسی سربراہی ملاقات کے انعقاد کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔

Share it :