اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستان کی امریکی صدر کو نوبیل پرائز دینے کیلئے سفارش

Shahbaz Sharif and Trump

پاکستان کی امریکی صدر کو نوبیل پرائز دینے کیلئے سفارش

اسلام آباد (صداۓ روس)
حکومت پاکستان نےامریکی صدر کو نوبیل پرائز 2026 دینےکی سفارش کا فیصلہ کیا پے۔ حکومت پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی۔ فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔ عالمی برادری نےبھارت کی بلااشتعال اور غیرقانونی جارجیت کو دیکھا، بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی، بھارت جارحیت سے خواتین، بچوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔ اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص نپا تلا، پرعزم فوجی رد عمل تھا۔

Share it :