خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈے تحفظ نہیں بلکہ خطرہ ہیں، دیمتری میدویدیف

Former Russian President Dmitry Medvedev Former Russian President Dmitry Medvedev

خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈے تحفظ نہیں بلکہ خطرہ ہیں، دیمتری میدویدیف

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈے ان ممالک کے لیے تحفظ نہیں بلکہ خطرہ بن سکتے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ خلیج کے عرب ممالک نے اپنی سرزمین پر امریکی فوجی اڈوں کو اس امید پر جگہ دی کہ انہیں اس سے تحفظ حاصل ہوگا، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ان کے بقول امریکہ ان ممالک کو صرف اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتا ہے اور درحقیقت صرف ایک مخصوص ملک کے مفادات کا دفاع کرتا ہے۔ دیمتری میدویدیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ خلیجی ممالک کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ آیا انہیں واقعی امریکی فوجی اڈوں کی ضرورت ہے یا نہیں، کیونکہ یہ اڈے ان کی سلامتی کی ضمانت نہیں بلکہ ممکنہ طور پر انہیں خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور خطے میں عالمی طاقتوں کی فوجی موجودگی پر نئی بحث شروع ہو چکی ہے۔