نیویارک میں مسلم میئر زہران ممدانی کے گھر پر بم حملے کی کوشش ناکام

Zohran Mamdani Zohran Mamdani

نیویارک میں مسلم میئر زہران ممدانی کے گھر پر بم حملے کی کوشش ناکام

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
نیویارک میں ریاستی اسمبلی کے رکن اور مسلم میئر زہران ممدانی کی رہائش گاہ پر مبینہ بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ حملہ روک دیا اور دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے زہران ممدانی کے گھر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن سکیورٹی فورسز کی تیزی سے کارروائی کے باعث یہ منصوبہ ناکام ہو گیا۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حملے کے محرکات اور پس پردہ عناصر کا پتہ لگایا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب علاقے میں سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں مقامی حکام نے حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔