روس میں پاکستانی سفیر اور سرگئی کراگانوف کے درمیان اہم ملاقات

Faisal Niaz Tirmizi Faisal Niaz Tirmizi

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے روسی وفاق کے لیے سفیر عالی فیصل نیاز ترمذی نے ماسکو میں ہائر سکول آف اکنامکس کا دورہ کیا اور روسی وزارت خارجہ کے لیے خارجہ پالیسی کے مشیر اور ہائر سکول آف اکنامکس کے فیکلٹی آف ورلڈ اکنامکس اینڈ انٹرنیشنل افیئرز کے اکیڈمک سپروائزر / سینٹر فار کمپری ہینسو یورپین اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز (سی سی ای آئی ایس) کے سربراہ عالی جناب سرگئی الیکسانڈروچ کراگانوف سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران کراگانوف نے سفیر ترمذی کو فروری میں ہائر سکول آف اکنامکس میں پاکستان روس تعلقات پر دی گئی اپنی پریذنٹیشن اور تقریر کے لیے دوبارہ تعریف و تحسین کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران کراگانوف نے موجودہ جیو پولیٹیکل منظر نامے میں روس کی پوزیشن بیان کی اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع اور روس یوکرین تنازع کے حوالے سے اپنے ذاتی خیالات کا بھی اظہار کیا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کراگانوف کی روس کی خارجہ پالیسی میں خدمات، یوریشین کنیکٹیویٹی کے وژن اور ہائر سکول آف اکنامکس میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ کے ساتھ اپنی تقریر کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر ترمذی نے علاقائی صورتحال پر پاکستان کے خدشات کا بھی ذکر کیا اور یہ بتایا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔