عراقی اسلامی مزاحمت کا ایک اور امریکی طیارے پر حملے کا دعویٰ

KC-135 KC-135

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

عراق میں شیعہ مسلح گروہوں پر مشتمل اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے امریکی فضائیہ کا ایک اور طیارہ نشانہ بنایا ہے۔ اسلامی مزاحمت نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا ہے کہ “اپنے ملک اور اس کی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے اسلامی مزاحمت نے ایک اور کے سی-135 طیارے پر حملہ کیا، تاہم طیارے کے عملے نے فرار ہو کر دشمن کے ایک ایئر فیلڈ پر طیارہ اتارنے میں کامیابی حاصل کی۔” جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ بھی ایران کے مغربی علاقوں کے اوپر پیش آیا۔ اسلامی مزاحمت نے اسے امریکی طیاروں کے عراقی اور علاقائی فضائی حدود میں موجودگی کے خلاف ایک اور کارروائی قرار دیا ہے۔