ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر ایران نے میزائل حملہ کیا ہے جس میں 12 امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔ امریکی حکام نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں امریکہ کے متعدد ری فیولنگ طیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ امریکی اخبارات کے مطابق حملے میں ابتدائی طور پر 10 فوجی زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی، جبکہ امریکی حکام نے بعد میں 12 زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ریاض کی جانب فائر کیے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے تباہ کر دیا۔