ایرانی خواتین فٹبالرز کا آسٹریلوی حکومت کا شکریہ

Iranian women's football Iranian women's football

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

آسٹریلیا میں پناہ حاصل کرنے والی ایرانی خواتین فٹبال کھلاڑیوں نے آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں فاطمہ پسندیدہ اور عاطفہ رمضانی زادہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا ملنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں آسٹریلیا کی حکومت اور وزیر داخلہ ٹونی برک کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں انہیں ایک محفوظ پناہ گاہ ملی ہے اور وہ اب سکون اور تحفظ کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔
کھلاڑیوں نے کہا کہ فی الحال ان کی توجہ اپنی حفاظت، صحت اور نئی زندگی کی تعمیر پر ہے۔ تاہم وہ پیشہ ور فٹبالر ہونے کے ناتے اپنا کیریئر جاری رکھنا بھی چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ ایشین کپ کے دوران ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی 6 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کو انسانی بنیادوں پر آسٹریلیا میں ویزے دیے گئے تھے۔ بعد ازاں 5 کھلاڑیاں وطن واپس چلی گئیں جبکہ صرف دو کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں رہنے کا فیصلہ کیا۔
دونوں کھلاڑیاں فی الحال برسبین روار کی مقامی اے لیگ ویمن ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ایشین کپ کے دوران ایرانی ٹیم کی کچھ کھلاڑیوں نے قومی ترانہ نہیں پڑھا تھا، جس کے بعد ایرانی سرکاری میڈیا نے انہیں غدار قرار دے دیا تھا۔