ارجنٹائن نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران جنگ کی حمایت کردی

Argentine President Javier Milei Argentine President Javier Milei

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ارجنٹائن کے صدر جاویر میلئی نے یروشلم کے دورے کے دوران امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر میلئی اتوار نے اسرائیل پہنچے پر مغربی دیوار (Western Wall) پر حاضری کے بعد وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات اور متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اس دورے کے مرکزی اعلانات میں اسرائیل کی قومی ائیر لائن ایل ال کا ارجنٹائن کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز بھی شامل ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، کاروبار اور عوامی روابط کو مضبوط کرنا ہے۔ دورے کے دوران معاشی تعاون، سفارتی روابط اور نئے دو طرفہ معاہدوں پر بھی توجہ دی گئی۔