ایران امریکہ مذاکرات: اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

Islamabad Islamabad
Security guards stand at a checkpoint outside Constitution Towers as Pakistan gears up to host the U.S. and Iran for peace talks, in Islamabad, Pakistan, April 9, 2026. REUTERS/Waseem Khan

اسلام آباد (صداۓ روس)

اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج، رینجرز، اسلام آباد پولیس اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ریڈ زون کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو متبادل ٹریفک پلان پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہیوی ٹریفک کا دارالحکومت میں داخلہ بھی بند ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی کے فیض آباد، پیرودھائی اور 26 نمبر چنگی بھی بند ہیں۔ سرکاری ملازمین آج ورک فرام ہوم کریں گے۔ ریڈ زون میں واقع تمام وزارتیں، ڈویژنز اور وفاقی ادارے بھی آج گھر سے ہی کام کریں گے۔ سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں آج کی تمام کلاسز آن لائن کر دی گئی ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کارروائی معطل رہے گی اور 21 اپریل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بھی آج بند رہے گا۔