امریکہ ایران کے ساتھ جنگ ہار چکا ہے، ایرانی سفارتکار کا دعویٰ

Mojtaba Ferdowsi Mojtaba Ferdowsi

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران کے سفیر برائے مصر مجتبیٰ فردوسی پور نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ میدان جنگ میں ہار چکا ہے اور اب مذاکرات کی میز پر اپنا نقصان پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکہ میدان جنگ میں ہار چکا ہے، چاہے وہ عالمی معیشت کا معاملہ ہو، توانائی کے شعبے کا ہو یا کرنسی کا۔ ڈالر میں لین دین کم ہو رہا ہے۔ وہ شکست کھا چکے ہیں لیکن اب سفارتکاری کے ذریعے مذاکرات کی میز پر جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایرانی سفارتکار نے مزید کہا کہ “تمام حملوں کے بعد” ایران کو حق حاصل ہے کہ وہ مذاکرات میں نہ پڑے بلکہ دوسرے فریق سے جو چاہے، مطالبہ کرے۔