ٹرمپ کا ممکنہ دورۂ پاکستان، خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ

Khawaja Asif Khawaja Asif

اسلام آباد (صداۓ روس)

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے ایسے تاریخی سنگ میل عبور کیے ہیں جن کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اللہ کے فضل سے دشمن کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ جیتی، جس کا اعتراف پوری دنیا نے کیا، حتیٰ کہ امریکی صدر Donald Trump نے بھی متعدد بار بھارت کے بھاری جانی و مالی نقصان اور تباہ ہونے والے طیاروں کا ذکر کیا۔ انہوں نے ان کامیابیوں اور امن کی کوششوں کا سہرا وزیراعظم Shehbaz Sharif اور آرمی چیف Syed Asim Munir کی قیادت کو دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے باہمی تعاون سے پاکستان ایک نئی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہی کی بدولت ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا۔ خواجہ آصف نے مزید دعویٰ کیا کہ ایسی اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متوقع دورۂ چین کے دوران چند گھنٹوں کے لیے پاکستان میں بھی قیام کر سکتے ہیں، جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کا ثبوت ہے۔