اسلام آباد (صداۓ روس)
پنجاب حکومت نے ریلوے نظام کی جدید کاری کا بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں 1600 کلومیٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ کیے جائیں گے۔ اس سے شہروں اور اضلاع کے درمیان سفر کی سہولیات بہتر ہوں گی اور تقریباً 8 کروڑ سے زائد عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
منصوبے میں نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، شیخوپورہ، رائے ونڈ، پاکپتن، لودھراں، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف علاقوں کی ریلوے لائینز شامل ہیں۔
اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی کے لیے تیز رفتار ٹرین کے تجویز کردہ منصوبے پر بھی غور کیا گیا، جس کا مقصد مسافروں کو تیز اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری نہ صرف سفر کو آسان بنائے گی بلکہ صوبے میں کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی۔