آسٹریا نے امریکہ کے جاسوس طیاروں کو روک لیا، یورو فائٹر طیاروں کی تعیناتی

F-16 F-16

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریا نے امریکہ کے دو جاسوس طیاروں کو فضائی حدود میں داخل ہونے پر روک لیا۔ آسٹریا کی وزارتِ دفاع کے ترجمان مائیکل باور نے بتایا کہ اتوار اور پیر کو امریکہ کے فضائیہ کے دو PC-12 ٹربو پروپ طیارے بالائی آسٹریا کے ٹوٹس گیبرگے پہاڑی علاقے کے اوپر داخل ہوئے۔ آسٹریا نے یورو فائٹر ٹائفون طیاروں کو فوری طور پر بھیجا جس کے بعد امریکی طیارے جرمنی کی طرف واپس لوٹ گئے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ معاملہ سفارتی چینلز کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ آسٹریا نے ایران جنگ کے دوران امریکہ کی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی اور اپنی روایتی غیر جانبداری کا حوالہ دیا تھا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر آسٹریا کی کارروائی کی تنقید بھی کی گئی جس پر ترجمان مائیکل باور نے جواب دیتے ہوئے کہا: “کیا ہمیں طیارہ گرانا چاہیے تھا؟”