پشاور کانگو وائرس کے خطرات کے پیش نظر ایڈوائزری جاری

Eid ul-Adha Eid ul-Adha

اسلام آباد (صداۓ روس)

خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام نے مویشی منڈیوں، جانوروں کی خرید و فروخت، منتقلی اور ذبح کے دوران مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایڈوائزری میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جانوروں کے قریب جاتے وقت دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس ضرور استعمال کریں۔ محکمہ نے مویشی منڈیوں میں اسپرے، صفائی ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ فیلڈ سٹاف کو کانگو وائرس کی نگرانی اور فوری رپورٹنگ کا حکم دیا گیا ہے۔ ایڈوائزری میں قصائیوں اور مویشی بیوپاریوں سے بھی حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کی تاکید کی گئی ہے تاکہ اس خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔